• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرانس کی معاشی حالت کے بارے میں وزیر خزانہ کا انتباہ

پیرس (اے پی پی) فرانس کے وزیر خزانہ برونو لومر نے خبر دار کیا ہے کہ یلو ویسٹ مظاہرے جاری رہنے کی صورت میں ملک کو سخت معاشی حالات کا سامنا کرنا پڑے گا۔اپنے ایک انٹرویو میں برونو لومر نے کا کہنا تھا کہ یلو ویسٹ مظاہرے جلد ختم ہونا چاہئیں بصورت دیگر عالمی تجارت کے حوالے سے فرانس کے لیے یہ سیاہ ترین سال ہو گا۔فرانس کے وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ مظاہروں کی وجہ سے ملک کی اقتصادی ترقی کی شرح میں کمی واقع ہو گی۔ فرانس میں سترہ نومبر سے حکومت کی اقتصادی پالیسیوں کے خلاف احتجاج کیا جا رہا ہے اور پولیس کے ساتھ جھڑپوں میں اب تک تقریباً دس افراد ہلاک اورسیکڑوں زخمی ہو چکے ہیں۔یاد رہے کہ فرانس بھر میںتیل کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف گزشتہ روز بھی ہزاروں افراد نے مظاہرے کئے ۔ پیرس اور دوسرے شہروں میں مظاہرین اور پولیس میں جھڑپیں ہوئیں اورمزید درجنوں افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ اتوار کو پولیس نے دارالحکومت میں واٹر کینن اور آنسو گیس کا استعمال کیا جبکہ آرڈی تریمف میں احتجاج کے مسلسل نویں ہفتے بھی مظاہرین کی پولیس کے ساتھ جھڑپیں ہوئیں۔ پیرس اور دوسرے شہروں میں مسلسل نویں ہفتے کے روز پیلی جیکٹ تحریک کے زیر اہتمام حکومت مخالف احتجاجی مظاہروں میں ہزاروں افراد شریک ہوئے حکام نے پولیس اور مظاہرین کے درمیان تشدد کے ممکنہ واقعات سے نمٹنے کے لیے سکیورٹی فورسز کے ہزاروں اہلکار تعینات کردیئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پیرس کے مشرقی علاقے میں وزارت خزانہ کی عمارت کے نزدیک ہزاروں افراد نے احتجاجی مظاہرے کا آغاز کیا اور وہ شہر کی شاہراہوں پر پْرامن انداز میں چلتے ہوئے چیمس ایلزی ایونیو کی طرف بڑھے،پیرس پولیس نے کہا کہ مظاہرے کے آغاز سے قبل 24 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ان کی گرفتاری ممکنہ طور پر ہتھیار رکھنے کے الزام میں عمل میں آئی ۔
تازہ ترین