آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
ہفتہ16؍ ذیقعد 1440 ھ 20؍جولائی 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
بڈاپسٹ (اے پی پی) ہنگرین وزیر اعظم وکٹر اوربان نے دعویٰ کیا ہے کہ صدرِ فرانس ایمانویل میکرون تارکین وطن کے حمایتی قوتوں کے لیڈر ہیں اور ان کے خلاف جدوجہد کرنے کی ضرورت ہے۔ اوربان نے دارالحکومت بڈاپسٹ میں پریس کانفرس میں کہا کہ ہمیں یہ فراموش نہیں کرنا چاہیے کہ ایمانویل میکرون تارکین وطن کے حمایتیوں کے لیڈر ہیں۔ اگر ان کی خواہش پوری ہو گئی تو یہ چیز ہنگری کے لیے بْری ثابت ہو گی، اس بنا پر ہمیں ان کے خلاف محاذ آرائی کرنا ہو گی۔ اوربان نے بتایا کہ ہنگری کا ہدف، یورپی پارلیمنٹ، یورپیکمیشن اور یورپی کونسل سمیت یورپی یونین کے تمام تر اداروں میںتارکین وطن مخالف اکثریت کا حصول ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ مہاجرین کامعاملہ یورپی پارلیمانی انتخابات اور آئندہ کے 15تا 20سال میں خطہ یورپ کا مرکزی معاملہ بن جائے گا۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں