• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ نے شٹ ڈاؤن میں بل کلنٹن کا ریکارڈ توڑ دیا

واشنگٹن (آئی این پی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شٹ ڈائون کے معاملے میں سابق امریکی صدر بل کلنٹن کا ریکارڈ بھی توڑ دیاامریکہ میں جاری حالیہ شٹ ڈائون 24ویں روز میں داخل ہو گیا ہے جو امریکی تاریخ کا طویل ترین شٹ ڈائون ہے۔امریکی صدر اور کانگریس اپنے اپنے موقف پر ڈٹ گئے جس کے نتیجے میں سرکاری ملازمین رل گئے ۔قبل ازیں1996میں بل کلنٹن کے دور صدارات میں21روز کا شٹ ڈائون ہوا تھا۔امریکی تاریخ کا طویل ترین شٹ ڈائون جاری ہے جس کی وجہ سے گزشتہ روزامریکی صدر ٹرمپ پر مقدمہ درج کیا گیا ہے۔امریکی ائیر ٹریفک کنٹرول ایسوسی ایشن نے ملکی تاریخ کے طویل ترین شٹ ڈائون کے بعد صدرڈونلڈ ٹرمپ اور دیگر حکام کیخلاف مقدمہ درج کرایا ہے۔ امریکی ڈسٹرکٹ کورٹ میں دائر مقدمے میں موقف اپنایا گیا ہے کہ شٹ ڈائون کے سبب تنخواہیں نہیں دی جارہیں اور تنخواہ کے بغیر کوئی ملازم کام کرنے کوتیارنہیں جب کہ کمپنی کے ملازمین کا کہنا ہے کہ مطلوبہ معاوضے دیے بغیر سخت محنت کروائی جارہی ہے۔یاد رہے کہ امریکہ میں جاری جزوی شٹ ڈائون چوتھے ہفتے میں داخل ہو گیا ہے اور8 لاکھ سے زائد لوگوں کو تنخواہیں نہیں مل سکی ہیں۔شٹ ڈائون کے سبب لاکھوں افراد کو جزوی طور پر گھر بھیج دیا گیا ہے اور ہزاروں افراد بلامعاوضہ کام کرنے پر مجبور ہیں۔امریکی صدر کی جانب سے میکسیکو کے ساتھ سرحدی دیوار کی تعمیر کیلئے رقم پر باربار اصرار کیا جارہا ہے اور ٹرمپ نے کہہ دیا ہے کہ رقوم کی منظوری نہ ہونے تک وہ شٹ ڈائون کو مہینوں بلکہ سالوں تک بھی جاری رکھ سکتے ہیں۔امریکہ میں جاری حالیہ شٹ ڈائون امریکی تاریخ کا طویل ترین شٹ ڈائون ہے۔امریکی صدر اور کانگریس اپنے اپنے موقف پر ڈٹ گئے ،سرکاری ملازمین رل گئے ۔قبل ازیں1996میں بل کلنٹن کے دور صدارات میں21روز کا شٹ ڈائون ہوا تھا۔
تازہ ترین