• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

استنبول میںبین الاقوامی فلسطینی ہیلتھ کیئر کونسل کے قیام کا اعلان

استنبول(این این آئی)ترکی کے دارالحکومت استبول میں فلسطینیوں کی صحت کے حقوق کے حوالے سے بین الاقوامی سطح پر ہیلتھ کیئر کونسل کے قیام کا اعلان کیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بین الاقوامی ہیلتھ کیئرکمیٹی کا تاسیسی اجلاس استنبول میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں بیرون ملک فلسطینیوں کی صحت اور دیگر ضروریات کے حوالے سے تزویراتی منصوبہ بندی کا اعلان کیا گیا۔خیال رہے کہ 10نومبر 2018کو ترکی میں ہونے بیرون ملک فلسطین کانفرنس کے اجلاس میں بین الاقوامی فلسطینی ہیلتھ کمیٹی کے قیام کی تجویز سے اتفاق کیا گیا تھا۔ اس کمیٹی میں بیرون ملک موجود فلسطینی طبی ماہرین کو شامل کیا جائے گا۔استنبول میں ہیلتھ کیئر کمیٹی کے تاسیسی اجلاس میں آئندہ کا لائحہ عمل مرتب کرنے اور کمیٹی کے اغراض و مقاصد، اس کے منصوبوں، اہداف اور اندرون اور بیرون فلسطین طبی سہولیات کے حوالے سے اقدامات پر غور کیا گیا۔ اجلاس کے بعد میڈیا کو جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا کہ فلسطین بین الاقوامی ہیلتھ کیئر کمیٹی ایک غیر منافع بخش ادارہ ہے جو فلسطینی قوم کے طبی حقوق کے لیے عملی اور پیشہ وارانہ امور کی انجام دہی کے ساتھ ساتھ عالمی سطح پر فلسطینیوں کے طبی حقوق کیلئے بیداری کی مہمات چلائے گا۔
تازہ ترین