• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں پر آواز اٹھائے، پرویز محمود

نیوکاسل(پ ر) پی ٹی آئی کشمیر نارتھ آف انگلینڈ کے سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر پرویز محمود چوہدری نے ایک بیان میں کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم میں بے انتہا اضافہ ہو رہا ہے۔ سیز فائر لائن یہ بھی بھارت آئے روز خلاف ورزیاں کررہا ہے۔ وادی سمانی اور بھمبر میں بھی فائرنگ کرے آبادی کو نشانہ بنا رہا ہے جس سے معصوم لوگ شہید اور زخمی ہو رہے ہیں حکومت برطانیہ کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ اس کا نوفس لے کیونکہ مسئلہ کشمیر اسی کا پیدا کردہ ہے جب کہ برطانیہ کا انسانی حقوق کی پامالی پر بھی اپناایک موقف ہے اس لئے برطانیہ کو مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں پر آواز اٹھانا چاہئے، ڈاکٹر پرویز محمود چوہدری نے کہا کہ خود برطانوی پارلیمنٹ نے اپنی رپورٹ میں مقبوضہ کشمیر میں جاری مظالم پر نوٹس لیتے ہوئے وہاں تحقیقاتی کمیشن بنانے کا مطالبہ کیا ہے جب کہ اس سے قبل مقبوضہ کشمیر میں اقوا متحدہ کے انسانی حقوق کمیشن کی بھارتی مظالم کے بار ےمیں رپورٹ سامنے آچکی ہے یہ عالمی دنیا کے سامنے پہلا بڑا ثبوت آیا ہے، پی ٹی آئی کشمیر کے رہنما نے مزید کہا ہے مقبوضہ کشمیر نوجوانوں کی تحریک کی وجہ سے دنیا کی توجہ مسئلہ کشمیر پر مبذول ہوچکی ہے۔ پی ٹی آئی کشمیر نارتھآف انگلینڈ نے حکومت برطانیہ سے مطالبہ کرتی ہے کہ مسئلہ کشمیر کے حل کےلئے اپنا کردار ادا کرے۔
تازہ ترین