آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
ہفتہ16؍ ذیقعد 1440 ھ 20؍جولائی 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


واشنگٹن/برلن (این این آئی) برفانی طوفان نے یورپ میں تباہی مچانے کے بعد امریکہ میں ڈیرے ڈال لیے، مغربی ریاستوں میں شدید برف باری کے بعد طوفان نے واشنگٹن اور فلاڈیفیا کا رخ کرلیا۔ امریکہ کی وسط مغربی ریاستوں میں شدید برف باری کے باعث مختلف حادثات میں 7 افراد ہلاک ہوگئے،سینٹ لوئیس اور کولمبیا شہر میں ایک دن میں 26 سینٹی میٹر تک برف پڑچکی ہے۔برفانی طوفان نے اب واشنگٹن کا رک کرلیا ہے ۔غیرملکی میڈیارپورٹس کے مطابق ریگن انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کئی پروازیں منسوخ کرنا پڑیں۔ دوسری جانب یورپی ممالک میں بھی جاری شدید برفباری کے باعث نظام زندگی بری طرح متاثر ہوا ہے۔حادثات میں اب تک30افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔جرمنی کے جنوبی علاقوں میں برف باری کے بعد سڑکوں پر برف کی موٹی تہہ نے گاڑیوں، سڑکوں اور مکانات سب کو سفید چادر میں چھپا دیا ۔شدید برفباری کے باعث ٹرینوں کی آمدورفت روک دی گئی۔تعلیمی ادارے بند ہیں۔درجنوں پروازیں بھی متاثر ہوئی ہیں۔جرمنی اور آسٹریا میں برف میں پھنسے لوگوں کو ریسکیو کرنے کے لئے فوج کو طلب کیا گیا ہے۔جرمنی کے کئی اضلاع میں ہنگامی حالت نافذ کر دی گئی ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مغربی ممالک میں برف کے طوفان نے تباہی مچا دی، امریکہ میں ہونیوالی برف باری سے ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوگیا، کئی درخت گر گئے۔ درجنوں فلائٹس ملتوی ہو گئیں اور کئی مقامات پر بجلی کا ڈاؤن فال رہا، حکام کے مطابق برف باری کے باعث ٹریفک حادثات میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھنے کا خدشہ ہے۔وسط مغربی ریاستوں میں شدید برف باری کے بعد طوفان نے واشنگٹن اور فلاڈلفیا کا رخ کر لیا جہاں چھ سے آٹھ انچ برف باری متوقع ہے۔یورپ میں برف کے طوفان نے تیس سالہ ریکارڈ توڑ دیا۔ امدادی کارکن مختلف علاقوں میں پھنسے افراد کو نکالنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں