• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ نے روسی صدر سے ملاقات کی تفصیلات خفیہ رکھیں، امریکی میڈیا، رپورٹ بکواس ہے، ٹرمپ

کراچی(نیوزڈیسک) امریکی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی صدر نےروسی صدر سے ملاقات کے دوران موجود مترجم کو ہدایت کی کہ وہ ان کی پیوٹن کی ملاقات کے دوران ہونے والی گفتگو کسی کے سامنے ظاہر نہ کریں تاہم امریکی صدر نے روسی صدر کیساتھ ملاقات کی تفصیلات پوشیدہ رکھنے سے متعلق امریکی میڈیا کی رپورٹ کو مسترد کردیا ہے، امریکی میڈیا نے ٹرمپ سے سوال بھی کیا کہ 2گھنٹے کی ملاقات کی تفصیلات کیوں جاری نہیں کی گئیں؟ جس پر امریکی صدر نے کہا کہ ملاقات ایسی ہی تھی جیسی ہر صدر کی ہوتی ہے، انہوں نے کچھ نہیں چھپایا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی اخبار کا اپنی رپورٹ میں کہنا ہے کہ ٹرمپ اور پیوٹن کے درمیان ملاقات جولائی 2017 میں جرمنی کے ایک شہر ہمبرگ میں ہوئی تھی جس میں ان کے ہمراہ اس وقت کے سیکریٹری اسٹیٹ ریکس ٹرلسن بھی تھے۔فوکس نیوز کو دیئے گئے ٹیلی فونک انٹرویو میں ڈونلڈ ٹرمپ نے واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ کو ’بکواس‘ قرار دیاجب ڈونلڈ ٹرمپ سے سوال کیا گیا کہ دو گھنٹے کی ملاقات کی تفصیلات کیوں جاری نہیں کی گئی تو انہوں نے جواب دیا کہ میری ملاقات بالکل ایسی ہی تھی جس طرح ہر صدر کی ہوتی ہے،ایک صدر کئی ممالک کے صدور کے ساتھ ملاقات کرتا ہے، ہم نے اسرائیل اور تل ابیب کو محفوظ بنانے کی باتیں کی اور بہت ساری باتیں بھی تھی، میں کچھ نہیں چھپا رہا۔دوسری جانب واشنگٹن پوسٹ نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا تھا کہ گزشتہ دو برس کے دوران امریکا اور روسی صدر کی 5 ملاقاتیں ہوئیں جس کے بارے میں کوئی تفصیلات پیش نہیں کی گئی۔

تازہ ترین