• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرانس :’’یلو ویسٹ‘‘ مظاہروں میں صحافیوں پر حملے، 244افراد گرفتار

پیرس(رضا چوہدری،جنگ نیوز)فرانس میں’ ’یلو ویسٹ ‘‘ تحریک کے تحت ہونے والے حکومت مخالف مظاہروں میں صحافیوں پر بھی حملے کیے گئے، اس دوران ملک بھر سے 244افراد کو گرفتار کرلیا گیا،صرف پیرس میں8 ہزار مظاہرین سڑکوں پر نکل آئے،ملک بھر میں سیکیورٹی کیلئے80ہزار اہلکار تعینات رہے۔ غیرملکی میڈیا کےمطابق فرانس کے وزیرداخلہ کرسٹوف کاسٹینر کا کہنا ہے کہ مظاہروں میں 244افراد کو حراست میں لیا گیا جن میں سے اب تک 201پولیس کی تحویل میں ہیں،درجنوں افراد کو وسطی شہر بوغج سے گرفتار کیا گیا جہاں ایک بڑی ریلی کا احتجاج متوقع تھا۔وزارت داخلہ کے مطابق صدر ایمانوئیل ماکغون کے خلاف کیے گئے نویں مظاہرے میں 84 ہزار سے زائد افراد نے شرکت کی ۔

تازہ ترین