• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مصر: مرد ساتھی کو گلے لگانے پر طالبہ یونیورسٹی سے برخاست

قاہرہ(جنگ نیوز)مصر میں ایک طالبہ کو اس کی یونیورسٹی سے اس لیے نکال دیا گیا کیونکہ اس نے ایک مرد کو گلے لگایا، امکاناً مرد کو بھی اس عمل پر سزا سنائی جائے گی۔غیرملکی میڈیا کےمطابق مصری دارالحکومت قاہرہ کی الاظہر یونیورسٹی نے ایک طالبہ کو صرف اس لئے نکال دیا کیوں کہ اسے ایک وڈیو میں اپنے ایک مرد ساتھی کو گلے لگاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ يونيورسٹی انتظاميہ کے مطابق اپنے اس عمل سے متعلقہ طالبہ نے يونيورسٹی کی ساکھ کو نقصان پہنچايا اور اسی ليے اسے نکالا گيا۔ ترجمان احمد ظائری کے بقول الاظہر يونيورسٹی کی منصورہ ميں قائم شاخ کی اخلاقيات سے متعلق کونسل نے فيصلہ کيا ہے کہ طالبہ کو مستقل بنيادوں پر نکال ديا جائے۔ 

تازہ ترین