• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فزکس کے 20ویں بین الاقوامی مقابلے میں سعودی طالب علم نے آئن اسٹائن ایوارڈ حاصل کرلیا

دمام(شاہدنعیم) فزکس کے 20ویں بین الاقوامی مقابلے میں سعودی طالب علم عبداللہ بن عیسیٰ الجبارہ نے آئن اسٹائن کا ایوارڈ حاصل کرلیا، اسکا اہتمام امریکی شہر نیویارک کی فیکلٹی آف ہنٹر نے اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر میں کیا تھا۔ غیرملکی میڈیا کےمطابق سیکریٹری جنرل اور سعودی عرب کی نمایاں شخصیات بھی اختتامی تقریب میں شریک ہوئیں،شہزادہ عبداللہ بن مساعد آل سعود پیش پیش تھے، دنیا بھر سے آئے ہوئے فزکس کے ممتاز سائنسدان بھی مقابلے میںطلباءکی سرپرستی کیلئے پہنچے ہوئے تھے،الجبارہ کا تعلق القطیف کمشنری سے ہے، مقابلے میں 58ممالک کے 1059طلباءشریک ہوئے،الجبارہ کو مقابلے میں چاندی کا تمغہ دیا گیا جبکہ وہ 10ویں نمبر پر آیا تھا۔

تازہ ترین