آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
جمعرات17؍جمادی الاوّل 1440ھ 24؍جنوری2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


واشنگٹن(جنگ نیوز) امریکا کی وسط مغربی ریاستوں میں شدید برف باری کے باعث مختلف حادثات میں 7 افراد ہلاک ہوگئے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا کی وسط مغربی ریاستیں شدید برفباری کی لپیٹ میں ہیں، میزوری، کینساس اور شکاگو میں برف باری کا سلسلہ جاری ہے، سینٹ لوئیس اور کولمبیا شہر میں ایک دن میں 26 سینٹی میٹر تک برف پڑچکی ہے جب کہ کئی شہروں میں برف باری کا 100 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا،برف باری کی وجہ سے سیکڑوں پروازیں تاخیر کا شکار ہیں اور کئی شہروں میں فلائٹ آپریشن مکمل طور پر معطل ہے، برف باری کی وجہ سے ٹریفک کا نظام شدید متاثر ہے جب کہ مختلف شہروں میں 700سے قریب حادثات ہوئے جن میں 7 افراد ہلاک ہوگئے، ہیوی مشینری کی مدد سے سڑکیں صاف کرنے کا کام جاری ہے۔ 

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں