• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی صدر اسپینہ موزاآیندہ ماہ پاکستان آئیں گی

اسلام آباد(نامہ نگار خصوصی) مصدقہ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی صدر اسپینہ موزا آئندہ ماہ پاکستان کے دورے پر اسلام آباد آئیں گی جہاں وہ صدر پاکستان، وزیر اعظم عمران خان اور وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سمیت دیگر اعلیٰ حکومتی شخصیات سے ملاقاتیں کرینگی۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقبل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے گزشتہ روز جنرل اسمبلی کی صدر اسپینہ موزا سے ملاقات کی اور ان سے دورہ پاکستان کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔واضح رہے کہ تقریباً8 سال بعد جنرل اسمبلی کی کوئی شخصیت جو ان منصب پر فائز ہےپاکستان کے دورے پر آرہی ہے۔

تازہ ترین