• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معمر خاتون مسافر کو سی اے اے کے عملے کی طرف سےمالی امداد

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سعوی عرب سے ڈی پورٹ ہونے والی غریب معمر خاتون مسافر شہناز بی بی کو سی اے اے کے عملے کی طرف سےمالی امداد دی گئی، ٹریول ایجنٹ کی مبینہ غفلت کے باعث عمرے کی خواہشمند شہناز بی بی کو ڈی پورٹ کیا گیا تھاخاتون کے کراچی ائیرپورٹ میں دیر تک قیام کو سی اے اے کے ویجیلنس کےعملے نے نوٹس کیااستفسار پر خاتون نے بتایا ٹکٹ کے پیسے نہ ہونے پر وہ اپنے گھر اوکاڑہ واپسنہیں جاسکتیں،سی اے اے کے عملے نے باہمی طور پر خا تو ن کو اوکاڑہ واپسی کے لیے ریل کا ٹکٹ خرید کردیاسی اے اے کے عملے نے خاتون کو کینٹ اسٹیشن سےخیبر میل میں سوار کراکے اس کے رشتہ داروں کو اوکاڑہ میں آگاہ کردیاقبل ازیں ہفتہ کی شام عشرت شمس نامی خاتون اسلام آباد سے سیرین ائیر ER 503سے واپسی پر اپنے پانچ لاکھ روپے کے طلائی زیورات، تیس ہزار روپے نقد اور موبائل فون کراچی ائیرپورٹ پر بھول کر چلی گئی تھیں.سی اے اے کے عملے نے خاتون سے رابطہ کرکے ان کی اشیاء ان کے حوالے کردیں۔
تازہ ترین