• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جے یو آئی کے سرپرست اعلیٰ مولانا حمداللہ جان کی نمازجنازہ ادا ،ہزاروں افراد کی شرکت

صوابی(نمائندہ جنگ)جے یو آئی کے سرپرست اعلیٰ اور مہتمم دارالعلوم مظہرالعلوم ڈاگئی شیخ القرآن والحدیث مولانا حمداللہ جان باباجی کی نمازجنازہ ان کے آبائی گائوں ڈاگئی میں اتوارکی شام ادا کردی گئی۔ نمازجنازہ میں جے یو آئی ف کے صوبائی امیرسینیٹر مولانا عطاء الرحمن،جماعت اسلامی کے صوبائی امیر سینیٹر مشتاق احمدخان ،جے یوآئی کے مرکزی رہنماء مولانا مفتی کفایت اللہ،مولانا عزیزالرحمن ہزاروی،مولانا انوار الحق ،مولاناامین الحق،افغانستان سے آئے ہوئے علماء کے وفود کے علاوہ علماء،طلباء اور سیاسی ومذہبی جماعتوں کے رہنما ئوں اور کارکنوں ،ممبران اسمبلی ، بلدیاتی نمائندوں اور ملک بھر سے ہزاروں افراد نے شرکت کی۔جنازے میں زیادہ لوگوں کی شرکت کی سبب جنازہ ڈیڑھ گھنٹے تاخیر سے پڑھایا گیا۔
تازہ ترین