• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی شہری نے ایک لاکھ ڈالر فیس دے کر مارخور کا شکارکرلیا

گلگت(جنگ نیوز)امریکی شہری نے گلگت بلتستان میں قانونی شکار کے تحت ایک اکھ ڈالر فیس کے عوض مارخور شکار کر لیا۔تفصیلات کے مطابق امریکی شہری جان ایمسٹوسو نے گلگت بلتستان میں استور کے مقام پر مارخور کا شکار کھیلا، یہ استور کے مقام پر پہلی ہنٹنگ ٹرافی ایوارڈ کا انعقاد تھا۔میڈیاکوذرائع محکمہ جنگلات نے بتایا کہ شکاری جان ایمسٹوسو نے مارخور کے شکار کیلئے ایک لاکھ ڈالر فیس ادا کی ہے۔ذرائع نے کہا ہے کہ فیس کی رقم سے 80 ہزار ڈالر مقامی کمیونٹی، جب کہ 20 ہزار ڈالر حکومت کو ملیں گے۔ مارخور کے شکار کے لیے ٹرافی ہنٹنگ کے نام پر حکومت کی جانب سے شکار کا پرمٹ جاری کیا جاتا ہے۔مارخور کے شکار کی قیمت ایک کروڑ سے ڈیڑھ دو کروڑ تک ہو سکتی ہے، ہر سال مارخور کی شکار کے لیے ہنٹنگ ٹرافی کے لیے بین الاقوامی سطح پر بولی ہوتی ہے، جو شکاری سب سے زیادہ بولی دیتا ہے اسی کو شکار کا لائسنس دے دیا جاتا ہے۔

تازہ ترین