• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
اسلام آباد (صالح ظافر) آئندہ ضمنی قومی بجٹ، ایوان کی 38؍ کمیٹیوں کا قیام اور 2018ء کے عام انتخابات میں دھاندلی کی تحقیقات کیلئے اسپیشل کمیٹی کی شرائط کار کے تعین کیلئے قومی اسمبلی کا 7واں سیشن پیر سے شروع ہو رہا ہے۔ اپوزیشن جماعتوں نے اپنی صفوں میں اتحاد قائم رکھنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ پیپلز پارٹی اور نواز لیگ کیخلاف حکومت کے طرز عمل کیخلاف جارحانہ رویہ اختیار کیا جا سکے۔ نواز لیگ کو جس طرح کے حالات میں جیل میں رکھا گیا ہے اور ساتھ ہی سندھ میں پیپلز پارٹی کیخلاف مہم چلائی جا رہی ہے، ایوان میں حکومتی اور اپوزیشن ارکان میں گرما گرم بحث کا سبب بن سکتی ہے۔ اپوزیشن ارکان علیمہ خانم کی جائیداد کا معاملہ اٹھائیں گے جبکہ پیپلز پارٹی اپنے رہنمائوں کے نام ای سی ایل پر ڈالے جانے کیخلاف احتجاج کرے گی۔ حکومتی اتحاد میں شامل جماعت ایم کیو ایم کراچی میں امن عامہ کی بگڑتی صورتحال بالخصوص سید علی رضا عابدی کے قتل کے بعد کی صورتحال کا معاملہ اٹھائے گی۔
تازہ ترین