• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آبادرواں ہفتے اہم سیاسی و پارلیمانی سرگرمیوں کا مرکز ہو گا

اسلام آباد (صباح نیوز) وفاقی دارالحکومت رواں ہفتے اہم سیاسی و پارلیمانی سرگرمیوں کا مرکز ہو گا۔ فوجی عدالتوں کی آئینی ترمیم کے بارے میں حکومت و اپوزیشن کے درمیان بات چیت ہو گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اپوزیشن میں اس معاملے پر اختلاف رائے پایا جاتا ہے۔ منگل یا بدھ کو متحدہ حزب اختلاف کا اجلاس متوقع ہے۔ نیب کے معاملات پر مشترکہ لائحہ عمل پر مشاورت کی جائے گی۔ چیئرمین نیب سے ملاقات کرنے یا نہ کرنے کا حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔ رواں ہفتے قومی اسمبلی کا اجلاس بھی شروع ہو رہا ہے ۔وزیر اعظم عمران خان اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف کے درمیان سندھ بلوچستان کے لیے الیکشن کمیشن کے اراکین کی نامزدگی کے لیے مشاورت بھی شروع ہوگی،آئندہ ہفتے سندھ اور بلوچستان سے الیکشن کمیشن کے دو ارکان سبکدوش ہو جائیں گے۔ وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر میں بامعنی مشاورت کا یہ انتہائی دلچسپ عمل رہے گا کیونکہ وزیراعظم متعدد بار اپوزیشن لیڈر پر نیب مقدمات کی وجہ سے تحفظات کا اظہار کرچکے ہیں۔ رواں ہفتہ متحدہ حزب اختلاف کا اجلاس بھی متوقع ہے۔ 
تازہ ترین