• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور میں گزشتہ سال 395 افراد کو قتل کیا گیا

پشاور( سید سبزعلی شاہ؍ نمائندہ خصوصی) ضلع پشاور میں گزشتہ سال 395 افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا جبکہ قاتلانہ حملوں میں 908 افراد زخمی ہوئے ،ڈکیتی کی 14 رہزنی کی 108 نقب زنی کی 140 چوری کی 183 وارداتیں ہوئیں۔ پشاور کے مختلف علاقوں سے تاوان کی وصولی کے لئے پنجاب کے ایک صنعت کار سمیت چار افراد کو اغواء کیا گیا ، مختلف مقامات سے تین بچوں سمیت 62 افراد کا اغواء کیا گیا ۔ زنا کے 36 واقعات ہوئے پولیس پر حملوں کے 33 اور دوسرے لوگوں پر حملوں کے 21 واقعات ہوئے ۔ ضلع پشاور میں گزشتہ سال ڈکیتی کی13 وارداتیں ہوئیں ہائی وے ڈکیتی کی ایک واردات ہوئی رہزنی و لوٹ مار کی 108 وارداتیں ہوئیں لوگوں کو گن پوائنٹ پر لوٹنے کی 27 وارداتیں ہوئیں نقب زنی کی 140 وارداتیں ہوئیں چوری کی 183 وارداتیں ہوئیں 10 افراد سے گن پوائنٹ پر گاڑیاں اور 26 افراد سے گن پوائنٹ پر موٹر سائیکلیں چھینی گئیں جبکہ 86 گاڑیاں چوری کی گئیں۔
تازہ ترین