• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی عرب کو جمال خاشقجی کے قاتلوں کو سزا دینا ہوگی ، امریکا

دوحہ(جنگ نیوز) امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا ہےکہ سعودی عرب کو جمال خاشقجی کے قاتلوں کو سزا دینا ہوگی دوسری جانب دوحہ اورریاض کے درمیان تنازع بہت طول پکڑ گیا ہے کشیدگی کو اب ختم کرنے کی ضرورت ہے۔ غیرملکی میڈیا کےمطابق امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے دوحہ میں میڈیا سے گفتگو میںکہا ہےکہ وہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کے دوران ان سے مطالبہ کریں گے کہ سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قاتلوں کو ان کے جرائم کے لیے جواب دہ بنایا جائے، دوحہ میں ایک پریس کانفرنس کے دوران پومپیو نے یہ بھی کہا کہ جمال خاشقجی کے قتل کے بارے میں تمام حقائق کو بھی منظر عام پر لایاجائے۔دوسری جانب امریکی وزیر خارجہ نے قطر اور سعودی عرب کے درمیان جاری کشیدگی کو ختم کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ ʼیہ تنازع بہت طول پکڑ گیا ہے۔خطے کے اپنے دورے کے دوران مائیک پومپیو نے کہا کہ وہ اور صدر ٹرمپ یہ سمجھتے ہیں کہ خلیجی ممالک میں تنازع کافی طول پکڑ گیا ہے اور اس کا حل کیا جانا سب کے باہمی مفاد میں ہے، اس تنازع کے جاری رہنے سے خطے میں دشمنوں کو فائدہ ہو رہا ہے اور باہمی مفادات کو نقصان پہنچ رہا ہے۔
تازہ ترین