• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران مخالف کانفرنس کے انعقاد پر ایران کا پولینڈ سے احتجاج

تہران(جنگ نیوز)ایران مخالف کانفرنس کے انعقاد پر ایرانی حکام نے پولینڈ کے ایک سینئر سفارت کار کو طلب کر کے اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا ہے۔غیرملکی میڈیا کےمطابق تہران حکومت اس بات پر نالاں ہے کہ پولينڈ ایک ایسی عالمی کانفرنس کا شریک میزبان ملک ہےجس میں مشرق وسطیٰ اور بالخصوص ایران پر بات چیت ہو گی۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ايک اہلکار کے مطابق یہ ایک اشتعال انگیز قدم ہے۔
تازہ ترین