• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

وزیر اعظم عمران خان کے 356 ڈیم منصوبے سے 24 پن بجلی گھر منصوبے ڈراپ

پشاور (شکیل فرمان علی) وزیراعظم عمران خان کے 356ڈیم منصوبے میں سے 24پن بجلی گھر منصوبے ڈراپ کردیئے گئے ہیں۔ 265چھوٹے پن بجلی گھر منصوبے مکمل تو کرلئے گئے تاہم مقامی افراد کے حوالے نہ کئے جاسکے۔

سی ای او پیڈو کے مطابق 67بجلی گھروں کو جون تک مکمل کرلیا جائیگا‘ 265چھوٹے پن بجلی گھر منصوبے مکمل تو کرلئے گئے تاہم مقامی افراد کے حوالے نہ کئے جاسکے جبکہ منصوبے کی تکمیل کی تیسری ڈیڈلائن دے دی گئی۔ 

سی ای او پیڈو زین اللہ شاہ کہتے ہیں کہ چھوٹے پن بجلی گھر منصوبہ قانونی پیچدگیوں کے باعث بروقت مکمل نہ کرسکے باقی رہ جانے والے 67بجلی گھروں کو جون تک مکمل کرلیا جائے گا۔ جیو نیوز کے پاس موجود دستاویز کے مطابق خیبرپختونخوا میں 2200کلو واٹ کے 24 چھوٹے پن بجلی گھر منصوبے جگہ کا تعین نہ ہونے پر ختم کردیئے گئے ہیں۔ 

ختم کئے گئے 11بجلی گھر تورغر‘ 7مانسہرہ‘ 4بونیر جبکہ 2لوئر دیر میں لگائے جانے تھے۔ 24پن بجلی گھروں پر لاگت کا تخمینہ 30کروڑ روپے تھا۔ وزیراعظم عمران خان کے 356 ڈیموں کی تاریخ تکمیل مارچ 2016 تھی تاہم منصوبہ رواں سال جون میں مکمل کرنے کی نئی ڈیڈ لائن دے دی گئی۔ 

دستاویز کے مطابق356 میں سے 265چھوٹے پن بجلی گھر منصوبے مکمل کرلئے گئے تاہم ان کو مقامی افراد کے حوالے نہیں کیا جاسکا ہے۔ 

دوسری جانب پختونخوا انرجی ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کے چیف ایگزیکٹو آفیسر زین اللہ شاہ نے بتایا کہ 356منی مائیکرو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ قانونی پیچدگیوں کے باعث بروقت مکمل نہ کئے جاسکے۔ منصوبے کے بیشتر بجلی گھر تعمیر کرلئے گئے ہیں اور باقی ماندہ 67بجلی گھروں کو رواں سال جون تک مکمل کر لیا جائے گا۔

تازہ ترین
تازہ ترین