• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

آسٹریلیا میں مسلمان خواتین مذہبی تعصب کا نشانہ بن گئیں


میلبورن(مانیٹرنگ سیل)آسٹریلیا میں نقاب پہنے دو خواتین کو مسلمان ہونے کی بناء پر مذہبی تعصب کا نشانہ بنائے جانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔آسٹریلوی میڈیا کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ میلبورن کی ایک ٹرین میں ایک خاتون نے پہلے دین اسلام کی توہین کی اور پھر ٹرین میں موجود نقاب پہنے ایک خاتون پر حملہ کر دیا۔ٹرین میں ہی موجود ایک اور مسلمان خاتون نے جب متاثرہ خاتون کی مدد کرنا چاہی تو حملہ آور خاتون نے اس کا نقاب بھی اتار دیا۔فہیمہ عدن نامی مسلمان خاتون نے بتایا کہ اس نے دیکھا کہ ٹرین میں ایک پاگل خاتون اسلام کے خلاف باتیں کر رہی ہے۔

تازہ ترین