• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

60سال سے قابض مافیا سے زمیندار کی25ایکڑ اراضی واگزار

حاصل پور(نمائندہ جنگ)سپریم کورٹ آف پاکستان کے حکم پر 60سال سے قابض مافیا سے زمیندار کی25ایکڑ اراضی واگزار کروا دی گئی ،سپریم کورٹ آف پاکستان نےڈپٹی کمشنر بہاولپور اور محکمہ پولیس کو سماجی رہنما و زمیندار ملک سعیدچنڑ کی اراضی قبضہ مافیا سے واگزار کرانے کا حکم دیا تھا، سپریم کورٹ کے حکم پر ڈپٹی کمشنر بہاولپور شوزب سعید نے متعلقہ ریونیوافسران او ر ڈی پی او بہاولپور کو ہدایت جاری کی جس پر ایس ایچ او راؤ شہزاد بابر اور تحصیلدار خیرپورٹامیوالی ، اسسٹنٹ کمشنر خیرپورٹامیوالی و دیگر انتظامیہ کی زیر نگرانی زمین واگزار کروا ئی گئی، بعدازاں پولیس تھانہ عنائتی کے ایس ایچ او راؤ شہزاد بابر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ڈی پی او بہاولپور کے حکم پرزمین سے قبضہ واگزار کروا دیا ہے اگر کسی نے زمین میں مداخلت کرنے کی کوشش کی تو اس کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی ،اس موقع پر متاثرہ شخص ملک سعید چنڑ نے کہاکہ خیرپورٹامیوالی مین 60سال بعد مجھے 25ایکڑ کا رقبہ مل چکا ہے ، مجھے قتل کرنے کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں ، تحفظ دیا جائے۔
تازہ ترین