• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ،پنجاب،بلوچستان کے متعدد اضلاع کو بجلی کی فراہمی معطل

سکھر (بیورو رپورٹ) گدو تھرمل پاور ہاؤس میں فنی خرابی کے باعث سندھ، پنجاب اور بلوچستان کے متعدد اضلاع کو بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی، 15گھنٹے سے زائد بجلی کے طویل بریک ڈاؤن سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ گدو تھرمل پاور 3صوبوں سندھ، پنجاب اور بلوچستان کو بجلی سپلائی کرنیوالا اہم ترین پاؤس ہے۔ تھرمل ذرائع کے مطابق گدو تھرمل پاور ہاؤس کے 11میں سے 3یونٹ فنی خرابی کے باعث ٹرپ کرگئے جس کے نتیجے میں سندھ، پنجاب اور بلوچستان کے متعدد اضلاع کو بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی،بتایا جارہا ہے کہ 500کے وی کے ٹرانسفارمرز میں فنی خرابی کے باعث 3یونٹ ٹرپ ہوئے۔
تازہ ترین