• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسپیشل سیکرٹری وزارت خارجہ امتیاز احمد کو جاپان میں سفیرمقرر کئے جانے کا امکان

اسلام آباد( نمائندہ جنگ) مصدقہ ذر ائع سے معلوم ہوا ہے کہ وزارت خارجہ کے اسپیشل سیکرٹری امتیاز احمد کو جاپان میں پاکستان کا سفیر مقررکیا جارہا ہے اور امکانی طور پر وہ آئندہ ماہ کے پہلے ہفتے میں ٹوکیو میں اپنی سفارتی ذمہ داریاں سنبھال لیں گے۔ امتیاز احمد پاکستان کے سنیئر ڈپلومیٹ ہیں اورگریڈ22 میں اسپیشل سیکرٹری کی حیثیت سے وزارت خارجہ میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔ دیگر زبانوں کے علاوہ جاپانی زبان پر بھی عبور رکھتے ہیں۔ دریں اثناء معلوم ہوا ہے کہ سیاسی کوٹے میں جن نان کیرئیر ڈپلومیٹس کو جو مختلف ممالک میں بحیثیت سفیر اورہائی کمشنرز خدمات انجام دے رہے تھے اور جنہیں گزشتہ ماہ واپس بلا لیا گیا تھا ان کی جگہ کیرئیر ڈپلومیٹس کی روانگی کا سلسلہ رواں ماہ میں شروع ہو جائیگا۔
تازہ ترین