• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کسی پارٹی نے انتخابات پروائٹ پیپر شائع نہیں کیا ، افراسیاب خٹک

لاہور (نمائندہ جنگ)عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما افراسیاب خٹک نے کہا ہے کہ 2018ء کے عام انتخابات کے حوالے سے سیاسی جماعتوں نے وائٹ پیپر شائع کرنے کو کہا تھا لیکن ایک جماعت نے بھی وائٹ پیپر شائع نہیں کیا کیونکہ اس میں لکھنا پڑتا ہے کہ دھاندلیکروائی ہے۔ اگر ایسا کریں گے توانہیں آئندہ حکومت کا موقع نہیں ملے گا۔ سیاسی جماعتوں کو مل بیٹھ کر آپس میں بات چیت کرنی چاہئے ورنہ پی ٹی ایم جیسی تحریکیں اٹھتی رہیں گی ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز الحمرا ہال میں منعقدہ تھنک فیسٹ میں پینل ڈسکشن کے دوران کیا ۔انہوں نے کہا کہ ہندوستان سمیت تمام ہمسایہ ممالک کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے چاہئیں، پاکستان کوخطےمیں مضبوط ہونے کےلئے ہمسایوں سے بہتر تعلقات کی ضرورت ہے نہ کہ سمندر پار ممالک کے ساتھ دوستی اور انکے ایڈ ونچر زمیں شامل ہونے کی ۔
تازہ ترین