• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم شدید سرد اور خشک رہے گا، کراچی میں سردی بڑھ گئی ،شہر میں سرد ہوائیں چل رہی ہیں۔

کراچی میں سائبیریا سے آنے والی ہواؤں نے سردی کی شدت میں اضافہ کر دیا، سردی کی حالیہ لہر جمعرات تک برقرار رہنے کا امکان ہے۔

کراچی میں رواں ہفتے سائبیرین ہوائیں موسم سرد کا باعث بنیں گی، ڈائریکٹر محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات تک کراچی کا درجہ حرارت 11ڈگری سینٹی تک جاسکتا ہے۔

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر قائد میں شمال مشرقی علاقوں سے ہوائیں 36سے45کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل سکتی ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی کا کم سے کم درجہ حرارت 14اعشاریہ 5ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 61فیصد ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں درجہ حرارت15ڈگری سینٹی گریڈہے، ہوا میںنمی کا تناسب 61 فیصد جبکہ ہوا 24کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران سب سے کم درجہ حرارت کالام اور قلات میں منفی 11 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

کوئٹہ میں منفی 8، مری میں منفی 3، پشاور میں 1، اسلام آبادمیں 2 اور لاہور میں 7ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

آزاد کشمیر میں ہونے والی برف باری اور بارش کے بعد مطلع صاف ہے، تاہم سردی کی شدت برقرار ہے، خوب صورت موسم کو انجوائے کرنے کے لیے یہاں آئے سیاحوں نے خوبصورت مقامات کا رخ کر لیا ہے۔

صحرائے تھر کے شہری و دیہی علاقے شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں۔

تازہ ترین