• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انڈونیشیا طیارہ حادثہ،کاک پٹ وائس ریکارڈر مل گیا


انڈونیشیا کے سمندر میں گر کر تباہ ہونے والے لائن ائیر جیٹ کے مسافر طیارے کا 3 ماہ بعد کاک پٹ وائس ریکارڈر مل گیا۔

انڈونیشین حکام کے مطابق سمندر میں کاک پٹ وائس ریکارڈر کے ساتھ کچھ انسانی باقیات بھی ملی ہیں۔

ذرائع کے مطابق ریکارڈر ملنے کی اطلاع نیشنل ٹرانسپورٹیشن سیفٹی کمیٹی نے وزارت کو دی ۔

واضح رہے کہ 29 اکتوبر کو انڈونیشین ائیر لائن کا مسافر طیارہ جکارتہ سے ٹیک آف کے کچھ دیر بعد ہی جاوا کے سمندر میں جا گرا تھا جس کے باعث حادثے میں طیارے میں سوار تمام 189 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

تازہ ترین