• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


بالی ووڈ اداکار رنویر سنگھ اور سارہ علی خان کی نئی ایکشن فلم’’سمبا‘‘نے ریلیز کے دوہفتوں میں 300 کروڑ سے زائد کا ریکارڈ بزنس کرلیا۔

فلم کے پروڈیوسر کرن جوہر کے مطابق ’’سمبا‘‘دنیا بھر سے اب تک 350 کروڑ کا بزنس کرچکی ہے۔


روہت شیٹی کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم میں رنویر سنگھ اور سارہ خان مرکزی کردار میں نظر آرہے ہیں جبکہ کرن جوہر کی پروڈیوس کردہ یہ فلم 28دسمبر کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی گئی تھی۔

350 کروڑ کے غیر معمولی بزنس کے ساتھ ’’سمبا‘‘کئی ریکارڈز بناچکی ہے یہ روہت شیٹھی کی 100 کروڑ کلب میں شامل ہونے والی آٹھویں فلم اور 200 کروڑ کلب میں شامل ہونے والی تیسری فلم ہے۔

یاد رہے کہ ’سمبا‘ نے اپنے ریلیز کے دن میں دنیا بھر سے 100کروڑ کما لئے تھے۔

رنویر سنگھ نے پولیس آفیسر بن کر منفرد اداکاری کرکے فلم ’سمبا ‘ کی باکس آفس پر دھوم مچادی ہے۔

یہ رنویر سنگھ کے کیریئر کی پہلی سولو فلم ہے جس کا آغاز اتنا شاندار ہوا ہے۔

اس سے قبل ’’پدماوت‘‘کا آغاز بھی اچھا ہواتھا لیکن اس میں رنویر سنگھ کے ساتھ شاہد کپور نے بھی مرکزی کردار ادا کیاتھا۔

واضح رہے کہ 2018 میں صرف فلم’’پدماوت‘‘نے ریلیز کے 15 دنوں میں 350 کروڑ کا بزنس کیا تھاجبکہ گزشتہ برس ریلیز ہوئی فلم’’سنجو‘‘15 دنوں میں 300 کروڑ کا بزنس کرنے میں کامیاب رہی تھی۔
یاد رہے کہ رنویر سنگھ آج کل اپنی نئی ریلیز ہونے والی فلم سمبا کے کامیابی کا جشن مناتے نظر آرہے ہیں ۔

رنویرسنگھ فلم سمبا کے بعداپنی الگی فلم ’گلی بوائے‘ میں اداکارہ عالیہ بھٹ کے ساتھ دکھائی دیں گے۔

تازہ ترین