• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اس دور میں سائنس داںنت نئی ایجادات کے ساتھ خواتین کے لیے بھی حیران کن چیزیں تیار کرر ہے ہیں ۔چند روز قبل ایک کمپنی نےسیلفی کے ذریعے تھری ڈی پرنٹیڈفیس ماسک بنانے کا اعلان کیا ہے ۔کمپنی نے اس کے لیے ماسک آئی ڈی کے نام سے ایک سسٹم تیار کیا ہے ،یہ سسٹم پہلے ایک سیلفی کے ذریعے آپ کی خد وخال کا جائزہ لیتا ہے ،پھر تھری ڈی پرنٹیڈسے مطلوبہ فیس ماسک تیار کرتا ہے جو بالکل صارف کے جیسا ہی ہو تا ہے ۔ سیلفی کی مدد سے پہلے چہرے کامکمل نقشہ بنایا جاتا ہے، جس میں ناک اور دیگر خدوخال کی پیمائش کی جاتی ہے ۔بعدازاں سسٹم کو استعمال کرتا ہے ،جس میں کیمرے کے آگے ایک آلہ نصب ہوتا ہے جو ایپ کے ذریعے کام کرتا ہے ۔یہ سسٹم جلد کی رنگت ،نمی ،کیفیت ،آنکھوں کے گرد حلقوں اور جھریوں کو بھی نوٹ کرتا ہے ،پھر مکمل ڈیٹا تھری ڈی پر نٹر پر بھیجا جاتا ہے ۔پرنٹر کی ماسک شیٹ پر پہلے سے ہی ہائیڈروجل موجود ہوتے ہیں ۔جن میں سر خ رنگ کی سمندری گھاس، لوکسٹ بین اور جلد کو بہتر بنانے والے اجزا شامل ہوتے ہیں ۔انہیں ماسک کے چھ مقامات پر پھیلایا جاتا ہے ۔اس کے ساتھ ساتھ ہیالو رونک ایسڈ شامل ہے جو جلد کی نمی بہتر کرتا ہے ۔کمپنی نے اس کی قیمت ابھی تک مقرر نہیں کی ہے لیکن اُمید ہے کہ 2019 ء کے آخر تک اس کو سب سے پہلے امریکا میں پیش کیا جائے گا ۔ 

تازہ ترین
تازہ ترین