• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان، سینیٹ کی خالی نشست کیلئے پولنگ جاری

بلوچستان سےسینیٹ کی خالی جنرل نشست پرانتخاب کےلئے صوبائی اسمبلی میں پولنگ کاعمل جاری ہے۔

بلوچستان سےسینیٹ کی خالی جنرل نشست پرانتخاب کے لئے پولنگ کاعمل صوبائی اسمبلی میں صبح 9 بجے شروع ہوا، پولنگ کےموقع پر صوبائی الیکشن کمشنر غلام اسرار خان ریٹرننگ افسر کےفرائض سرانجام دے رہے ہیں۔

اس موقع پر رکن اسمبلی مٹھاخان کاکڑ نے پہلاووٹ کاسٹ کیا، جس کےبعد اراکین اسمبلی کی جانب سے ووٹ کاسٹ کرنے کا عمل جاری ہے اور یہ بغیر کسی وقفے کےسہ پہر 4 بجےتک جاری رہے گا۔

پولنگ کے موقع پر سیکیورٹی کےسخت انتظامات کئے گئے ہیں اسمبلی کی عمارت میں اور اطراف میں پولیس اور ایف سی کے تقریبا ایک ہزار اہلکار تعینات ہیں، خصوصی کارڈز جاری کئے جانے کے باوجود نجی میڈیا کو انتخاب کی باقاعدہ کوریج کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے۔

تازہ ترین