• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


آئی ٹی کی فیلڈ میں تہلکہ مچا دینے والی دنیا کی کم عمر ترین مائیکرو سافٹ سرٹیفائیڈ پروفیشنل ارفع کریم رندھاوا کودنیا سے رخصت ہوئے آج7سال بیت گئے۔

نو سال کی عمر میں آئی ٹی کی فیلڈ میں دنیا بھر سے ایوارڈز اور میڈلز حاصل کرنے والی خداد اد صلاحیتیوں کی مالک ارفع کریم فیصل آباد کے ایک گا ؤ ں رام دیوالی میں 2 فروری 1995 ء کو پیدا ہوئی۔

ارفع کے والدین کا بتانا تھا کہ وہ 3سال کی عمر میںا سکول میں جانے لگی تھی ۔ اسے پڑھائی کے علاوہ جدید ٹیکنالوجی کی تعلیم کے حصول سے بے پناہ لگاؤتھا اور اسی لگن کی بدولت صرف 9 سال کمسن عمر میں اس نے مائیکرو سافٹ سرٹیفائیڈ پروفیشنل کا امتحان پاس کیا۔

ارفع کریم نے دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کرکے دنیا کو یہ پیغام دیا کہ ٹیلنٹ عمر کا محتاج نہیں ہوتا اور پاکستان میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے ۔

حکومت پاکستان کی جانب سے ارفع کریم کو اس کی قابل فخر صلاحیتوں کی بنیاد پر حسن کارکردگی کا صدارتی ایواڈسے بھی نوازا گیا ۔

ارفع کریم نےتعلیم میں آگے بڑھ کر دنیا کے سامنے پاکستان کا مثبت چہرہ دکھایا۔

وہ مائیکروسافٹ کارپوریشن کی دعوت پر جولائی 2005 ء میں اپنے والد کے ہمراہ امریکاگئیں اور دنیا کی کم عمر ترین مائیکروسافٹ سرٹیفائیڈ پروفیشنل کی سند دی حاصل کی۔

اس موقع پر بل گیٹس نے ارفع کریم سے ملاقات بھی کی تھی ۔

ارفع کریم 14جنوری2012ء کولاہور کے سی ایم ایچ اسپتال میں خالق حقیقی سے جا ملیں۔

تازہ ترین