آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
منگل14؍شوال المکرم 1440ھ 18؍جون 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کے علاقے کلفٹن کے ایک ریسٹورنٹ میں مبینہ طور پر زہریلا کھانا کھانے سے جاں بحق ہونے والے بچوں کے والدین نے ذمہ داروں کو معاف کرتے ہوئے ان کے خلاف کارروائی سے انکار کر دیا۔

سندھ ہائیکورٹ میں مبینہ طور پر زہریلا کھانا کھانے سے دو بچوں کی ہلاکت سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی جس میں گرفتار ملزمان کے علاوہ بچوں کے والدین بھی عدالت میں پیش ہوئے۔

دوران سماعت گرفتار کیے گئے دونوں ملزمان کی جانب سے عدالت میں درخواست ضمانت دائر کی گئی ، اس موقع پر بچوں کے والدین نے موقف اختیار کیا کہ ہم نے ذمہ داروں کو معاف کردیا ہے اور مزید کوئی کارروائی نہیں چاہتے۔

عدالت میں وکیل خواجہ نوید نے بتایا کہ کیس کے معاملے پر دونوں فریقین میں سمجھوتہ ہوگیا ہے، جس پر جج سندھ ہائیکورٹ نے ریمارکس دیئے کہ سمجھوتے کی نقول ٹرائل کورٹ میں پیش کی جائیں۔

واضح رہے کہ کراچی میں مذکورہ بچوں کی موت کی وجہ فوڈ اتھارٹی نے زہر خورانی بتائی تھی۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں