• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سانحہ آرمی پبلک اسکول ازخود نوٹس نمٹا دیا گیا

سپریم کورٹ آف پاکستان نے سانحہ آرمی پبلک اسکول سے متعلق ازخود نوٹس نمٹا دیا ہے۔

سانحہ آرمی پبلک اسکول سے متعلق ازخود نوٹس کی سپریم کورٹ میں سماعت ہوئی۔

دورانِ سماعت چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار نے دریافت کیا کہ عدالت نے کمیشن بنایا تھا، کیا اس نے رپورٹ جمع کرا دی ہے۔

ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختون خوا نے عدالت کو بتایا کہ اس ضمن میں 147شہادتیں قلمبند کرلی گئی ہیں، 109 شہادتیں ابھی باقی ہیں۔

ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختون خوا کا یہ بھی کہنا ہے کہ جب تک یہ تمام شہادتیں مکمل نہیں ہوجاتیں ہم رپورٹ جمع نہیں کرا سکتے۔

عدالت عظمی ٰ نے حکم دیا کہ ٹھیک ہے اس معاملے کو نمٹا دیتے ہیں، جب رپورٹ مکمل ہو جائے تو جمع کرائی جائے۔

تازہ ترین