• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


ایران کے دارالحکومت تہران کے نزدیک غیر ملکی کارگو طیارہ گر کر تباہ ہوگیا، حادثے کی جگہ پر طیارے کے ملبے سے 7 افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔

ایرانی میڈیا کے مطابق کارگو طیارہ تہران کے نزدیک وسطی شہر کاراج میں گر کر تباہ ہوا، طیارہ کرغستان کی ائیرلائن کا بوئنگ707 کارگو طیارہ تھا،جو کرغستان سے گوشت لے کر ایران آ رہا تھا۔

ذرائع کے مطابق طیارے میں حادثے کے وقت 10 افراد سوار تھے اور کراج کے فتح ائیرپورٹ پر لینڈنگ سے کچھ منٹ قبل طیارہ حادثے کا شکار ہوا۔

تازہ ترین