• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’’میری سلائی مشینوں کا مذاق اڑایا گیا‘‘

وزیراعظم عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کہتے ہیں کہ میری سلائی مشینوں کا مذاق اڑایا گیا۔

سپریم کورٹ میں علیمہ خان پہنچ گئیں، اس موقع پر انہوں نے صحافیوں کی طرف سے کیے گئے سوالات کے جوابات دیئے۔

علیمہ خان نے کہا کہ میں نے اپنی تمام جائیدادیں ظاہر کی ہوئی ہیں، امریکا میں جائیداد بھی ظاہر کی ہوئی ہے، میری سلائی مشینوں کا مذاق اڑایا گیا ہے۔

ایک صحافی نے ان سے سوال کیا کہ کیا آپ نے مشینوں کی کمائی سے جائیدادیں بنائیں؟

علیمہ خان نے جواب دیا کہ جی پاکستان میں بہت سی خواتین سلائی مشین سے روزگار کما رہی ہیں،میں 20 سال سے کام کر رہی ہوں۔

صحافی نے پوچھا کہ آپ کو اپوزیشن کی جانب سے عمران خان کا بے نامی دار ٹھہرایا جا رہا ہے؟

علیمہ خان نے کہا کہ میں اس حوالے سےاپنا بیان دے چکی ہوں،مجھے والدین کی جانب سے بھی جائیداد کا حصہ ملا تھا، مجھے عمران خان کی طرف سے نہیں بلکہ والدین کی طرف سے حصہ ملا، آپ ریکارڈ چیک کرلیں تمام چیزیں ریکارڈ پرموجود ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ میری ویلتھ اسٹیٹمنٹ چیک کر لیں، میں 20سال سے کام کر رہی ہوں، جب خاتون کام کرتی ہے تو اس کی سلائی مشینوں کابھی مذاق اڑایا جاتا ہے۔

وزیراعظم کی ہمشیرہ نے یہ بھی کہا کہ سلائی مشینیں ہماری ایکسپورٹ کا بڑا حصہ ہیں، لاکھوں لوگ کام کر رہے ہیں، پاکستان میں فارن ایکسچینج ایکسپورٹ سے آ رہا ہے، سلائی مشینوں سے آ رہا ہے۔

تازہ ترین