• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنوبی افریقا کا پاکستان کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں کلین سوئپ

جنوبی افریقا نے پاکستان کے خلاف تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں تین صفر سے کلین سوئپ جیت حاصل کرلی ہے۔


جوہانسبرگ ٹیسٹ میں جیت کے لیے 381 رنز کے تعاقب میں پاکستان کی پوری ٹیم 273رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی اور جنوبی افریقا نے ٹیسٹ 107 رنز سے جیت لیا۔

اس سے قبل ٹیسٹ کے چوتھے روز قومی ٹیم نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 153 رنز سے اننگز کا آغاز کیا تو اسد شفیق 48 اور بابر اعظم 17 رنز کے ساتھ کریز پر موجود تھے۔

دونوں بیٹسمینوں نے محتاط انداز اپنایا لیکن بابراعظم 21 کے انفرادی اسکور پر پویلین لوٹ گئے جس کے بعد کپتان سرفراز احمد بھی بھی بغیر کوئی رن بنائے واپس چلے گئے۔

اسد شفیق نے جنوبی افریقی بولرز کے سامنے کچھ مزاحمت کی کوشش کی لیکن وہ بھی 179 کے مجموعی اسکور پر آؤٹ ہوگئے، انہوں نے 11 چوکوں کی مدد سے 65 رنز کی اننگز کھیلی۔

تازہ ترین