مسلم لیگ ن کے صدر اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے نواز شریف کی سزا معطلی پر نیب اپیل کے خلاف سپریم کورٹ کے فیصلے کو بہترین قرار دیا ہے۔
پارلیمنٹ آمد پر میڈیا سے گفتگو میں شہباز شریف نے کہا کہ اللہ کا شکر ہے کہ سپریم کورٹ نے ایک بہترین فیصلہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ ہم عدالت عظمی کے شکر گزار ہیں،نواز شریف کی سزا کے خلاف آنے والے اس فیصلے سے قانون کی حاکمیت آگے چلے گی۔
فوجی عدالتوں سے متعلق اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ فوجی عدالتوں کے قیام کے بارے میں حکومت نے تاحال رابطہ نہیں کیا لہٰذا حکومت جب رابطہ کرے گی تو اس معاملے پر سوچ بچار کی جائے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف کی حکومت نے ہی فوجی عدالتوں کے قیام کا فیصلہ کیا تھا، اس وجہ سے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کامیابیاں ملیں۔