آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
منگل14؍شوال المکرم 1440ھ 18؍جون 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


مشہورٹیلی ویژن سیریز’ گیم آف تھرون‘ 'گزشتہ سات سیزنز کے ذریعے دنیا بھر میں دھوم مچا کر کئی ایوارڈز اپنے نام کر چکی ہے تاہم اب ایک بار پھر’ گیم آف تھرونز '‘کا سیزن8مداحوں کیلئے پیش کیا جارہا ہے جوا پریل میں آن ائیر ہو گا۔

اسی سلسلے میں جارج آر آر مارٹن کی کتاب دی وِنڈ آف وِنٹر 'سے ماخوذ اس سیریزکانیا ٹریلر بھی جاری کردیا گیا ہے۔

ڈیوڈ بینیوف، ڈی بی ویس، ڈیوڈ نٹر اور میگوئل سپوچنک کی مشترکہ ڈائریکشن میں بننے والے اس نئے سیزن کی کہانی دو طاقتور خاندانوں کے گرد گھومتی ہے جو سات سلطنتوں پر قبضے کیلئےخونی کھیل کھیلتے ہیں۔

چھ اقساط پر مبنی اس آٹھویں سیزن میں اداکارہ ایملا کلارک، پیٹر ڈنکلیج، لینا ہیڈی، پیٹر ڈنکلیگ،نکولاج کوسٹر، اور کٹ ہیرنگٹن سمیت کئی اداکار اپنے گزشتہ کرداروں میں ایک بار پھر دکھائی دینگے۔

ایڈوانچر، ڈرامہ اور فینٹسی سے بھرپور یہ ڈرامہ14اپریل کو آن ائیر جائیگا۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں