• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


یوں تو آپ نے دو پہیوں کی سواری یعنی سائیکل دیکھی ہی ہوگی لیکن جناب اب پیش ہے چار پہیوں والی انوکھی سائیکل۔

جی ہاں،سویڈن سے تعلق رکھنے والے Mikael Kjellmanنامی انجینئر نے چار پہیوں والی انوکھی الیکٹرک بائی سائیکل تیار کی ہے جو پچیس کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

چھوٹی کھلونا کار کی طرح دکھنے والی PodRideنامی سائیکل میں250wکی بیٹری نصب کی گئی ہے جبکہ اسکی باڈی کو واٹر پروف بنایا گیا ہے اسکے علاوہ سرد موسم کی سختی سے بچنے کیلئے ایک چھوٹا ہیٹرجبکہ ایسی کھڑکیاں لگائی ہیں جو باآسانی ہٹائی بھی جا سکیں۔

منفرد نوعیت کی یہ الیکٹرک بائی سائیکل رواں سال فروخت کیلئے پیش کی جائیگی۔

تازہ ترین