• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دپیکا پدوکون اور رنویر سنگھ کے درمیان تقریباً چھ سال تک دوستی رہی، اس دوران انہوں نے کبھی اس بارے بات نہیں کی، تاہم شادی کےبعد اب وہ اپنے اس تعلق پر میڈیا میں کھل کر بات کرتے ہیں۔


ایک انٹرویو کے دوران جب رنویرسنگھ سے سوال کیا گیا کہ کبھی انہوں نے ایسا محسوس کیا کہ وہ دپیکا کو کھودیں گے؟

رنویر سنگھ کا کہنا تھا کہ ’’نہیں، میں نے ایسا کبھی نہیں سوچا، بے شک نشیب و فراز آئے لیکن میں نے اپنا ذہن بنالیا تھا کہ صرف وہ ہی ہے جس سے میں نے شادی کرنی ہے لہٰذا میں کچھ بھی کرنے کے لئے تیار تھا‘‘

جب رنویر سے پوچھا گیا کہ انہوں نے دپیکا کے لئے سب سے بڑا پاگل پن کیا کیا تھا؟ رنویر کا کہنا تھا کہ ایک مرتبہ دپیکا کے ساتھ صرف چند منٹ گزارنے کے لئے بیرون ملک سفر کیا تھا۔

انٹرویو کے دوران رنویر سنگھ کا کہنا تھا کہ وہ ملینیم کے بہترین شوہر ہوں گے۔

تازہ ترین