• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


امریکی ریاست فلوریڈا کے تھیم پارک میں 26ویں سالانہ میراتھن کا انعقاد کیا گیا۔

والٹ ڈزنی ورلڈ 2019 نامی اس دوڑ میں امریکا سمیت مختلف ممالک کے15ہزار سے زائد افراد نے شرکت کی اور ہلکی پھلکی دوڑ کی اہمیت اور افادیت کو اجاگر کیاجبکہ ان شرکاء میں سینکڑوں کی تعداد میں انٹرنیشنل ایتھلیٹس بھی شامل تھے۔

اس میراتھن میں مرد ،خواتین اور نوجوانوں نے بھرپور شرکت کی اور ایک دوسرے سے آگے نکلنے کی کوششوں میں مصروف دکھائی دیئے۔

ایونٹ میں برازیل سے تعلق رکھنے والےFredison Costa نامی ایتھلیٹ نے سب سے کم وقت میں مقررہ فاصلہ طے کرکے پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ برازیل ہی کی Giovanna Martinsخواتین کی کیٹیگری میں سرفہرست رہیں۔

تازہ ترین