• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


چین میں کرتب بازی کا مظاہرہ کرنے والا انوکھا طوطا سامنے آگیا ہے، جو باسکٹ بال کھیلنے کے ساتھ ساتھ سائیکل چلاتابھی نظر آتاہے۔

یوں تو آواز کی نقالی اور انسانوں سے باتیں کرنے میں طوطوں کا کوئی ثانی نہیں لیکن جناب یہی طوطے کرتب بازی کے بھی ماہر ہوتے ہیں، یقین نہیں تو ویڈیو میں نظر آنے والے اس مٹھو کو ہی دیکھ لیں جو نہ صرف سائیکل چلارہا ہے بلکہ اسکیٹنگ بھی کر رہا ہے اور صرف یہی نہیں بال بھی ماہر کھلاڑی کی طرح باسکٹ کرتا ہے۔

چین کے صوبے Yunnan کے شہر   Xishuangbannaسے تعلق رکھنے والا ہنر مند طوطے کا مالک اسے باقاعدہ ٹرین کر رہا ہے جبکہ مٹھو میاں باؤلنگ، اسکیٹنگ، سائیکلنگ سمیت باسکٹ بال کھیلنے کے بھی ماہر ہیں اور پٹر پٹر باتوں کے علاوہ کرتب بازی کی وجہ سے اسٹار بنا ہوےہیں۔

تازہ ترین