• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا: برفانی طوفان سے زندگی درہم برہم، 7 افراد ہلاک

امریکا کی مختلف ریاستوں میں برفانی طوفان سےنظام زندگی بری طرح سے متاثر ہوئی ہے ، سینکڑوں پروازوں کی منسوخی سے لیکر بجلی کی فراہمی کا نظام بھی درہم برہم ہو گیا۔جبکہ اس صورتحال کے باعث ہونے والے حادثات میں گزشتہ چھتیس گھنٹوں کے دوران سات افراد ہلاک ہوگئے۔

وسط مغربی ریاستوں کے بعد واشنگٹن،ورجینیا ،میری لینڈ سمیت امریکا کےوسط اٹلانٹک ریجن میں بھی برف باری کا سلسلہ جاری ہے۔ وائٹ ہاؤس ،سڑکیں ،گاڑیاں اور درخت سمیت ہرشے برف سے ڈھک گئی ہے۔

واشنگٹن کے تین ائیر پورٹس پر 250 سے زائد پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں ۔ورجینیا اور نارتھ کیرولائنا میں 2 لاکھ افراد بجلی سے محروم ہیں ۔واشنگٹن ڈی سی کے میٹرو ایریا،نارتھ ورجینیا اور میری لینڈ کے علاقوں میں 5 سے 8 انچ تک برف پڑی ،ورجینیا کے شمالی حصے میں اسکول بھی بند کردیئے گئے ہیں۔

واشنگٹن ڈی سی میں برف باری سے کچھ لوگوں کو تفریح کا نیا موقع مل گیا۔شہریوں نے برف کے گولے بنا کر ایک دوسرے پر پھینکے اور موسم کا مزہ لیا۔ ریاست کولوراڈو میں ریسکیو اہلکار نے جمے ہوئے تالاب میں پھنسے کتے کو باحفاظت باہر نکال لیا۔

تازہ ترین