• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغانستان: فریاب میں افغان فضائیہ کی بمباری ،11 دہشتگردہلاک

افغانستان کے صوبے فریاب میں افغان فضائیہ کی بمباری میں 11 دہشتگرد مارے گئے۔اطلاعات کے مطابق حملہ اس جگہ کیا گیا جہاں ایک روز قبل ایک سینئر طالبان رہنما اپنے بیس جنگجوئو سمیت مارا گیا تھا، اور اس حوالے سے متعدد طالبان وہاں جمع ہوئے تھے۔

افغان حکام کے مطابق افغان فضائیہ نے گزشتہ شام فریاب میں طالبان کے ایک اجتماع کو نشانہ بنایا،بمباری فریاب کے ضلع سبز پوش میں کی گئی ۔جس میں 11 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔دو روز قبل اسی علاقے میں فورسز کی کارروائی میں طالبان کا سینیئر کمانڈر بھی اپنے ساتھیوں کے ساتھ مارا گیا تھا ۔

ادھر افغان ایئر فورس کے 209ویں شاہین کور نے ایک بیان میں کہا ہے کہ یہ حملہ خواجہ سبز پوش ضلع کے بادغیسی گائوں میں مقامی وقت کے مطابق شام چار بجکر چالیس منٹ پرکیا گیا۔ دوسری جانب طالبان نے اب تک اس حوالے سے کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔فریاب شمالی افغانستان کا وہ صوبہ جہاں کچھ اضلاع میں طالبان کافی سرگرم ہیں۔

تازہ ترین