• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ترکی کا کردوں کے خلاف جنگ جاری رکھنے کا دوبارہ اعلان

امریکی صدر ترکی کو دھماکنے میں ناکام رہے۔ترکی نے امریکی افواج کے انخلا کے بعد شام میں کرد باغیوں کے خلاف جنگ جاری رکھنے کا دوبارہ اعلان کردیا۔

ترک صدر رجب طیب اردوان کے ترجمان نے سوشل میڈیا پر بیان دیا ہے کہ کرد باغیوں اورداعش کے درمیان کوئی فرق نہیں،ترکی ان سب کے خلاف جنگ جاری رکھے گا،امریکی صدر کو مخاطب کرتے ہوئے ترل صدر نے لکھا ہےکہ مسٹر ٹرمپ دہشتگرد آپ کے پارٹنر اور اتحادی نہیں ہوسکتے۔

ترکی امید کرتا ہے کہ امریکا اسکی اسٹریٹجک پارٹنر شپ کا احترام کرے گا، امریکی صدر ٹرمپ نے ترکی کو دھمکی دی تھی کہ اگر اس نے کرد پیش مرگہ (کرد افواج) کو نشانہ بنایا تو ترکی کو معاشی طورپرتباہ کردیا جائے گا۔یاد رہے کہ گزشتہ کافی عرصے سے ترکی کی جانب سے شمالی شام میں کردوں پر حملے جاری ہیں۔

تازہ ترین