چین میں روایتی لابا میلے کے موقع پر فائر ڈریگن ڈانس شو کا آغاز ہو گیا ہے ۔
چین کے شہرChongqing میں منعقدکئے جانے والے اس دلچسپ فائر ڈریگن ڈانس شو میں فائر ورکس کے درمیان شرکاء کی ڈریگن ڈانس پرفارمنس نے دیکھنے والوں کو مبہوت کردیا۔
روایتی لابا میلے کے موقع پر منعقد کئے گئے اس شو میں جہاں چین سے تعلق رکھنے والے لوہاروں نے لوہے کو 1500ڈگری درجہ حرارت پر پگھلایا اور پھر اْس پگھلے ہوئے لوہے سے آتش بازی کا دلفریب نظارہ ترتیب دیا کہ دیکھنے والے حیران رہ گئے جبکہ آتش بازی کے دوران ماہر پرفارمرز کی ڈریگن ڈانس پرفارمنس نے دیکھنے والوں کو دنگ کردیا۔