• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ویسٹ منسٹر کار حادثہ ملزم کا اقدام قتل کے الزامات سے انکار

لندن (پی اے ) اولڈ بیلی کورٹ میں ابتدائی سماعت میں ویسٹ منسٹر کار حادثے میں مشتبہ شخص نے پولیس آفیسرز اورلوگوں کو قتل کرنے کی کوشش کے الزام سے انکار کیا۔ برمنگھم سے تعلق رکھنے والے 29سالہ صالح خاطر پرالزام ہے کہ اس نے دو یونیفارم پولیس آفسیرز کو ٹارگٹ کرنے کی ناکام کوشش کے بعد کار کو سائیکلٹس میں گھسا دیا تھا ۔ پراسیکیوٹرز نے اس مبینہ حملے کو دہشت گردی کے طور پر دیکھا ۔ صالح کی کار بیریئر میں جا کر ٹکرائی تھی ۔ 14اگست 2018کو پیش آنے والے اس واقعے میں تین افراد زخمی ہوئے تھے۔ عدالت میں ابتدائی سماعت میں ملزم نے اقدام قتل کے دو الزامات اور شدید جسمانی گزند پہنچانے کے دو دیگر الزامات کے ارتکاب سے انکار کیا ۔ ملزم کو ویڈیو لنک کے ذریعے ایچ ایم پی بلمارش سے عدالت میں پیش کیا گیا جہاں وہ ریمانڈ پر ہے۔ ملزم برطانوی باشندہ ہے جو سوڈان میں پیدا ہوا تھا اور 2010میں اسائلم سیکر کے طور پر برطانیہ آیا تھا اس کا ٹرائل شروع کرنے کیلئے 24 جون کی تاریخ مقرر کی ہے ۔
تازہ ترین