• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

انسٹا گرام پر کیلی جینر کا ریکارڈ ایک انڈے نے توڑ دیا

لاس اینجلس ( مانیٹرنگ ڈیسک) گزشتہ سال فروری میں کیلی جینر نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک تصویر شیئر کی تھی، جسے سب سے زیادہ لائیک کی جانے والی تصویر کا اعزاز ملا تھا۔


اس تصویر کو صرف ایک دن کے اندر ڈیڑھ کروڑ سے زائد بار لائیک کیا گیا تھا۔کیلی جینر کی تصویر 18 ملین بار لائیک کی جاچکی ہے، جس نے اپنے نام ورلڈ ریکارڈ کر رکھا ہے۔لیکن دلچسپ بات یہ ہے کہ ماڈل کا یہ ریکارڈ اب کسی اور تصویر نے توڑ دیا ہے۔یہ ریکارڈ کسی دوسری ماڈل نے نہیں بلکہ ایک انڈے کی تصویر نے توڑا۔دراصل انسٹاگرام پر’ورلڈ ریکارڈ ایگ‘نامی ایک اکاؤنٹ بنایا گیا، جس میں اس اکاؤنٹ کے مالک نے ایک انڈے کی تصویر پوسٹ کی۔اکاؤنٹ ہولڈر نے انڈے کی اس تصویر کے ساتھ صارفین سے درخواست کی کہ وہ اسے اتنا لائیک کریں کہ یہ انڈا کیلی جینر کی تصویر کا ریکارڈ توڑ سکے۔اور ایسا ہی ہوا، اس تصویر نے باآسانی 18 ملین سے زیادہ لائیکس حاصل کرلیے۔

تازہ ترین