• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


تہران(ایجنسیاں)ایران کے وسطی شہر کاراج کے نزدیک پیر کی صبح ایک فوجی کارگو طیارہ گر کر تباہ ہو گیا ہے جس میں 15ہلاکتوں کی تصدیق ہوئی ہے۔ کرغزستان سے آنے والا طیارہ،موسمی خرابی کے سبب ائیر پورٹ کے رن وے پر لینڈنگ سے پہلے ہی باڑ سے ٹکرا گیا، 16افراد سوار تھے،فلائیٹ انجینئر زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا،ابتدائی معلومات کے مطابق کرغزستان سے آنے والا فوجی کارگو طیارہ بوئنگ707موسمی خرابی کے سبب ایئرپورٹ کے رن وے پر لینڈ کرنے سے پہلے ہی باڑ سے ٹکرا گیا اور گرتے ہی آگ پکڑ لی۔

تازہ ترین